مہر خبررساں ایجنسی نے یروشلم پوسٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ ، سعودی عرب اور اسرائیل ایک طرف داعش دہشت گردوں کو خطرناک ہتھیار فراہم کررہے ہیں اور دوسری طرف داعش کے خلاف کھوکھلے حملوں کے دعوے کررہے ہیں شامی فوج نے داعش کو فراہم کئے جانے والے ہتھیاروں پر قبضہ کرکے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی گھناؤنی سازش کو بےنقاب کردیا ہے۔ شامی فوج نے بدھ کی صبح السویدا کے نواح میں ایک گاڑی کو روکا تو اس میں سے اسرائیلی ساختہ ڈھیروں اسلحہ برآمد ہو گئے، جسے داعش کے لئے بھیجا جا رہا تھا۔ یہ گاڑی مشرقی علاقے درعا سے آرہی تھی اور اس کی منزل مشرقی صحرا میں واقع داعش کے ٹھکانے تھے۔ گاڑی میں موجود اسرائیلی ساختہ اسلحے پر عبرانی زبان میں تحریر عبارت بھی موجود تھی۔ اسلحے میں بارودی سرنگیں، آر پی جی راکٹ اور ہینڈ گرینیڈ شامل تھے۔ شامی فوج کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اسلحے سے بھری گاڑی کو قبضے میں لے لیا گیا جبکہ اس کے دہشت گرد ڈرائیور کو ٹھکانے لگادیا گیا۔ السویدا کا علاقہ اردن کے ساتھ ملنے والی شامی سرحد کے قریب واقع ہے۔ شام کی سرکاری ایجنسیاں اس بات کی تحقیق کررہی ہیں کہ داعش کی مدد کے لئے اسرائیلی اسلحہ کن ذرائع اور ہاتھوں سے ہوتا ہوا شام پہنچ رہا تھا ،تا کہ اس معاملے میں ملوث باقی کرداروں کو بھی سامنے لایا جا سکے۔ باخبر ذرائع کے مطابق امریکہ، سعودی عرب، ترکی اور اسرائیل داعش دہشت گردوں کی اندرونی طور پر بھر پور مدد کررہے ہیں۔
امریکہ ، سعودی عرب اور اسرائیل ایک طرف داعش دہشت گردوں کو خطرناک ہتھیار فراہم کررہے ہیں اور دوسری طرف داعش کے خلاف کھوکھلے حملوں کے دعوے کررہے ہیں شامی فوج نے داعش کو فراہم کئے جانے والے ہتھیاروں پر قبضہ کرکے امریکہ اور اس کے اتحادیوں کی گھناؤنی سازش کو بےنقاب کردیا ہے۔
News ID 1863639
آپ کا تبصرہ